انڈیا: دو غیرملکی مسافروں کی بورڈنگ پاس تبدیل کر کے الگ الگ ممالک جانے کی کوشش

image

انڈیا کے شہر ممبئی کے ایئرپورٹ سے دو غیرملکی مسافر بورڈنگ پاس تبدیل کر کے الگ الگ ملکوں میں جانے کی کوشش میں گرفتار ہو گئے۔

پریس ٹرسٹ آف انڈٰیا (پی ٹی آئی) کے مطابق ممبئی پولیس نے ایک سری لنکن اور ایک جرمن شہری کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے مبینہ طور پر لندن اور کھٹمنڈو جانے کے لیے ایئرپورٹ پر اپنے بورڈنگ پاس تبدیل کیے۔​

یہ واقعہ پیر کو ممبئی کے چتراپتی شیوا جی مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیش آیا۔

حکام کے مطابق 22 سالہ سری لنکن شہری جو جعلی پاسپورٹ پر سفر کر رہا تھا، اور 36 سالہ جرمن شہری نے لندن اور کھٹمنڈو جانے کے لیے ایئرپورٹ پر ٹوائلٹ میں اپنے بورڈنگ پاس تبدیل کیے۔

یہ معاملہ تب سامنے آیا جب فلائٹ اٹینڈنٹ نے دیکھا کہ سری لنکن شہری کے پاسپورٹ پر روانگی کی سٹیمپ مشکوک لگ رہی ہے۔

حکام نے یہ بھی بتایا کہ بورڈنگ پاس اور پاسپورٹ پر روانگی کی سٹیمپ الگ الگ تھی۔

پولیس کے مطابق سری لنکن شہری جو برطانیہ پہنچ چکا تھا، اس نے پکڑے جانے پر اپنی اصلی شناخت ظاہر کی، جس کے بعد اسے ممبئی واپس ڈی پورٹ کر دیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران اس نے انکشاف کیا کہ وہ کیریئر کے بہتر مواقوں کے لیے لندن جانا چاہتا ہے۔

پولیس نے کھٹمنڈو کا بورڈنگ پاس رکھنے والے جرمن شہری کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دونوں غیرملکی ممبئی ایئرپورٹ کے قریب ہوٹل میں اکٹھے رہے اور پھر انہوں نے بورڈنگ کارڈ تبدیل کرنے کا پلان بھی وہیں بنایا۔

ساہار پولیس نے دونوں افراد کو دھوکہ دہی، جعل سازی اور مجرمانہ سازش کے مقدمہ کے تحت گرفتار کیا ہے۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts