گزشتہ ہفتے الجزائر میں نماز پڑھانے والے امام مسجد کی ایک ویڈیو نے دنیا بھر کو حیرت میں ڈال دیا جب اچانک سے ایک بلی امام صاحب کے کندھے پر چڑھ گئی۔ امام مسجد الشیخ ولید مہساس جو امامت میں مصروف تھے، بلی سے انتہائی شفقت سے پیش آئے جس نے دیکھنے والوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا۔ حال ہی میں امام صاحب کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں بچوں کو ان سے لپٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو دیکھیں
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امام صاحب جیسے ہی نماز پڑھا کر فارغ ہوتے ہیں۔ بچے ان سے آ کر لپٹ جاتے ہیں اور ماتھے پر بوسہ دیتے ہیں۔ جب کہ امام صاحب بھی بر شفقت مسکراہٹ لئے بچوں سے ملتے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ وہ بلی آ کر امام صاحب سے یوں ہی نہیں لپٹ گئی تھی۔ اللہ نے امام صاحب کے اندر محبت ہی اتنی ڈالی ہے کہ بچے بھی ان کی طرف کھنچے چلے آرہے ہیں۔