امریکہ: سالگرہ پارٹی میں فائرنگ سے چار افراد ہلاک، متعدد زخمی

image

امریکہ کی ریاست الباما میں حکام نے کہا ہے کہ سالگرہ کی پارٹی میں فائرنگ سے چار افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

امریکی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق الباما لا انفورسمنٹ ایجنسی نے بتایا فائرنگ سنیچر کی رات ہوئی، لیکن ابھی تک یہ تصدیق نہیں ہو سکی کہ واقعہ پیش آنے کی وجہ کیا ہے۔

ابھی تک یہ بھی معلوم نہیں کہ کسی مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ہی فائرنگ ریاست الباما کے قصبے دیڈوائل میں ہوئی۔ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار پاسٹر بین ہیز نے کہا کہ فائرنگ کا شکار ہونے والے زیادہ تر نوجوان ہیں کیونکہ یہ ایک 16 سالہ لڑکے کی سالگرہ تھی۔ ان کے مطابق فائرنگ سے یہ چھوٹا سا قصبہ دہل گیا جہاں اس طرح کے جرائم بہت کم ہوتے ہیں۔

’قتل ہونے والا نوجوان ہمارے سٹار ایتھلیٹس میں سے ایک تھا۔ میں ان میں سے بہت سے طلبا کو جانتا ہوں۔ دیڈوائل ایک چھوٹا قصبہ ہے اور اس واقعے سے ہر کوئی متاثر ہو گا۔‘

ڈبلیو آر بی ایل ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ فائرنگ ایک ڈانس سٹوڈیو میں ہوئی۔

الباما کے گورنر کے آویے نے کہا کہ ’آج صبح میں ڈیڈوائل کے لوگوں کے غم میں شریک ہوا۔ پرتشدد جرائم کی ہماری ریاست میں کوئی جگہ نہیں ہے۔‘

ریاست الباما کے مشرق میں واقع ڈیڈ وائل قصبے کی آبادی 32 سو نفوس پر مشتمل ہے۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts