شہری نے لوگوں کے لیے سڑک پر اچانک لاکھوں ڈالرز کیوں پھینک دئیے؟ عجیب واقعہ

image

سڑک پر یا کسی پارک میں اگر کسی کو پچاس روپے کا نوٹ نظر آجائے تو جیسے اس کی تو عید ہی ہوجاتی ہے۔ لیکن جب ایک شخص لاکھوں ڈالرز سڑک پر پھینک کر چلا گیا اور لوگوں کی نظروں میں وہ نوٹ آئے تو ان کی خوشی کی انتہا نہ تھی۔

ہماری ویب ڈاٹ کام میں آپ کو ایک دلچسپ و عجیب واقعہ سے متعلق بتائیں گے۔

یہ واقعہ امریکہ کے شہر اوریگون اسٹیٹ میں پیش آیا جب ایک شخص نے لوگوں کی مدد کی خاطر اپنے اکاؤنٹ تیزرفتار شاہراہ پر دو لاکھ ڈالر پھینک دیے مگر پولیس نے اس عمل کو سنگین قرار دیا اور کہا کہ یہ جان لیوا بھی ہوسکتا تھا۔

اس واقعے کے بعد مصروف ترین شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی اور لوگ سڑک پر بکھرے ہوئے ڈالرز جمع کرنے لگے۔

اوریگن اسٹیٹ کی پولیس نے بتایا کہ کولن ڈیوس مِک کارتھی نے انٹراسٹیٹ 5 پر یوجین کے علاقے کے پاس 192 میل کے نشان پر یہ رقم گاڑی کی کھڑکی سے باہر اڑائی تھی۔

اگرچہ یہ ایک خطرناک عمل تھا لیکن کولِن پر کوئی فردِ جرم عائد نہیں ہوئی۔

اگرچہ اسے شاہراہ کے ٹریفک کو اچانک روکنے اور شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے کا جرم عائد کیا جاسکتا تھا۔ پولیس کے پوچھنے پر کولن نے بتایا کہ یہ خطیر رقم اس کے اپنے اکاؤنٹ کی ہے اور وہ لوگوں کی مدد کرنا چاہتا تھا۔

پولیس نے مذکورہ شخص کو سمجھایا کہ اس طرح تیز اور مصروف ترین شاہراہ پر رقم پھینکنے سے حادثات بھی رونما ہوسکتے تھے اور یہی وجہ ہے کہ اس نے مزید رقم نہ اڑانے کا ارادہ کیا تھا۔

پولیس نے بھی شاہراہ پر ڈالرز ڈھونڈنے کی کوشش کی مگر انہیں ایک بھی نوٹ نہ مل سکا۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.