سعودی عرب میں عیدکب ہوگی؟ بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کی بڑی پیشگوئی

image

بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے سعودی عرب میں 29 رمضان کو چاند نہ نظر آنے کی پیشگوئی کی ہے۔

اگر سعودی عرب میں 29 رمضان کو چاند نظر نہیں آتا تو پھر پاکستا ن اور سعودی عرب میں بروز ہفتہ عیدالفطر ہونے کاامکان ہے۔

فلکیاتی ادارے نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ یہ پیشگوئی فلکیاتی معلومات پر کی گئی ہے مملکت میں عید الفطر کی تاریخ کا حتمی اعلان وہاں کے حکام نئے چاند کی رویت کی بنیاد پر کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ سعودی عرب میں عیدالفطر جمعہ کو ہونے کا امکان ہے، دوسری جانب ماہرین فلکیات نے پاکستان میں تیس روزے ہونے کی پیشگوئی کرتے ہوئے عیدالفطر کے ہفتے کے روز ہونے کا امکان ظاہرکیا گیا تھا۔

پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کا بروز جمعرات 20 اپریل کو چاند کی رویت کے حوالے سے اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس میں شہادتوں کی بنیاد پر عیدالفطر کے حوالے سے اعلان کیا جائے گا، اگر سعودی عرب اور پاکستان میں 29 رمضان کو چاند نظر نہیں آتا تو پھر دونوں ممالک میں عیدایک ہی روز ہونے کا امکان ہے۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.