سوڈان: پاکستانی شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں، الرٹ جاری

image

سوڈان میں موجود پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانی شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ گھروں سے باہر نکلنے سے اجتناب کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ دنوں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے یہ الرٹ جاری کی گئی۔ الرٹ میں سوڈان میں مقیم پاکستانی شہریوں کو پیغام جاری کیا گیا کہ سوڈان میں جاری گشیدگی کی بنا پر شہری حد درجہ اپنی سرگرمیوں کو محدود رکھیں۔

پاکستانی سفارتخانے نے اپنا نمبر جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملکی صورتحال کے پیشِ نظر کوٸی بھی مسٸلہ ہو تو سفارت خانے سے رجوع کریں۔ 

اس سے قبل پاکستان کے دفتر خارجہ کی طرف سے بھی اپنے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ وہ سوڈان میں پیدا شدہ سیکیورٹی صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ بیان کے مطابق سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں ہزاروں پاکستانی ہیں جن کے تحفظ کیلئے ہم ان سے رابطے میں ہیں۔

خیال رہے کہ سوڈان میں فوج اور پیراملٹری ریپڈ سپورٹ فورس کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ چھڑپوں کے نتیجے میں اب تک 56 افراد ہلاک اور 600 کے قریب افراد زخمی ہیں۔

آر ایس ایف کی جانب سے صدارتی محل اور خرطوم کے ہوائی اڈے کا بھی کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ کیا گیا ہے تاہم فوج نے کہا ہے کہ وہ جوابی کارروائی کررہی ہے۔

دوسری طرف سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے امن کے لیے سفارتی رابطے تیز کر دیے ہیں۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.