پاکستانی کوہ پیما نیپال کے پہاڑی سلسلے میں پھنس گئے

image

معروف پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف اور نائلہ کیانی خراب موسم کے باعث نیپال کے پہاڑی سلسلے میں پھنس گئے۔

الپائن کلب آف پاکستان کے مطابق دونوں پاکستانی کوہ پیما نیپال کی 8091 میٹر بلند چوٹی اناپرنا فتح کرکے واپس بیس کیمپ آرہے تھے۔ موسم کی خرابی کے باعث شہروز کاشف اور نائلہ کیانی کیمپ فور میں ہی پھنس گئے۔

اپلائن کلب نے بتایا ہے کہ اس وقت نیپال میں موجود دنیا کی دسویں بلند چوٹی انا پرنا میں موسم کی صورتحال کافی خراب ہے۔

اس حوالے سے سیکریٹری الپائن کلب کررار حیدری نے قوم سے اپیل کی ہے کہ دونوں کوہ پیماؤں کی بحفاظت واپسی کے لیے دعا کریں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز نائلہ کیانی نے 8091 میٹر اونچی اور دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی انا پرنا کو سر کرکے نئی تاریخ رقم کی تھی۔ نائلہ کیانی ایڈونچر اسپورٹس میں تاریخ رقم کرتے ہوئے نیپال میں دنیا کی 10 ویں بلند ترین چوٹی اناپرنا سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

نائلہ کیانی پیر کی صبح ماؤنٹ انا پورنا کے ٹاپ پر پہنچی تھیں۔ اس سفر میں انکے ساتھ پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف بھی موجود تھے۔ سمٹ پر جانے والی اس 6 رکنی ٹیم میں بھارت کے ارجن واجپائی بھی شامل تھے۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.