دبئی کی ایک رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی جس کے باعث 16 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں3 پاکستانی بھی شامل تھے۔ تفصیلات کے مطابق ایک بھارتی جوڑا جو سب کے ساتھ مل جل کر رہتا تھا، ہر مذہب و تفریق سے بالا تر لوگوں کی مدد کرنے انہیں اپنی خوشیوں میں شامل رکھے، ان کی مدد کرنے میں کبھی کوئی کمی نہ چھوڑتا تھا۔ حادثے کے وقت یہ جوڑا اپنے مسلمان پڑوسیوں کے لیے افطاری تیار کر رہا تھا اور اچانک آگ لگنے سے ان کی حالت تشویش ناک ہوئی اور موت کے منہ میں جا پہنچے۔
امارتی ویب سائٹ کے مطابق 38 سالہ رجیش کالنگا دان اور ان کی بیوی جیشی کنڈا منگالاتھ جنوبی انڈیا کی ڈِش وِشو سدھیا اپنے پڑوسیوں کو افطار میں پیش کرنے کے لیے تیاری کر رہے تھے۔ دونوں کا تعلق جنوبی انڈیا کی ریاست کیرالہ سے تھا ۔ رجیش ایک ٹریول اینڈ ٹورازم کمپنی میں بطور بزنس ڈیولمپنٹ مینیجر کام کرتے تھے جبکہ ان کی اہلیہ جیشی سکول میں ٹیچر تھیں۔
دبئی کے علاقے الراس میں لگنے والی آگ حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کی کمی کی وجہ سے لگی۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ بھارتی جوڑا اگلے ماہ اپنے ذاتی خوابوں کے گھر میں منتقل ہونے والا تھا لیکن زندگی نے اتنی مہلت نہ دی۔