دنیا کے امیر ترین شہر میں کروڑ پتی افراد کی تعداد کتنی ہے؟

image

ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ کے شہر نیویارک کا شمار دنیا کے امیر ترین ممالک میں ہوتا ہے جہاں کروڑ پتی افراد کی تعداد بھی دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے۔

عالمی سطح پر امیر ترین شہروں کا ڈیٹا حاصل کرنے والی ویب سائٹ ہینلے اینڈ پارٹنرز کے مطابق نیویارک میں کروڑ پتیوں کی تعداد تین لاکھ 40 ہزار ہے۔

نیویارک کے بعد جاپان کے شہر ٹوکیو اور امریکہ کے ایک اور شہر سان فرانسسکو بے ایریا کا نمبر آتا ہے۔ ٹوکیو میں دو لاکھ 90 ہزار اور سان فرانسسکو بے ایریا میں دو لاکھ 85 ہزار کروڑ پتی موجود ہیں۔

اس رپورٹ میں دنیا کے نو خطوں کے 97 شہروں کو شامل کیا گیا ہے جن میں افریقہ، آسٹریلیا، مشرقی ایشیا، یورپ، مشرق وسطیٰ، شمالی امریکہ، جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا شامل ہیں.

اس فہرست میں سب سے امیر شہر امریکہ کے ہیں جن میں نیویارک، سان فرانسسکو بے ایریا، لاس اینجلس اور شکاگو شامل ہیں۔

چین کے دو شہروں کا شمار بھی دنیا کے امیر ترین ممالک میں ہوتا ہے جو دارالحکومت بیجنگ اور شنگھائی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ کا شہر لندن پہلے سے چوتھے نمبر پر آ چکا ہے جہاں دو لاکھ 58 ہزار کروڑ پتی موجود ہیں۔ سنہ 2000 میں لندن میں سب سے زیادہ کروڑ پتی تھے، لیکن گزشتہ 20 برسوں میں یہ چوتھے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

پانچویں نمبر پر سنگاپور ہے جہاں دو لاکھ 40 ہزار کروڑ پتی ہیں۔

نیویارک کو بِگ ایپل کہا جاتا ہے اور یہاں ارب پتی افراد کی تعداد 58 ہے۔ اس شہر میں دنیا کی دو بڑی سٹاک ایکسچینجز نیو یارک سٹاک ایکسچینج اور نیسڈیک موجود ہیں۔ نیویارک کے پانچ اضلاع ہیں جن میں برونکس، بروکلین، مین ہیٹن، کوئینز اور سٹیٹ آئی لینڈ شامل ہیں۔

مین ہیٹن کے رہائشی علاقے میں مہنگے ترین اپارٹمنٹس ہیں جہاں ایک مربع میٹر کی قیمت 27 ہزار ڈالر ہے۔

 


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts