تیز رفتار جھولوں پر بیٹھنے سے مزا تو بہت آتا ہے لیکن کبھی بھی احتیاط اور ان حفاظتی اقدامات کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے جو ہماری ہی بھلائی کے لئے بنائے جاتے ہیں۔ گزشتہ شب کراچی میں ایسا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں نجوان کی اپنی لاپروائی اس کی موت کی وجہ بن گئی۔
نوجوان کی ہلاکت کیسے ہوئی؟
کراچی میں 17 سالہ نوجوان کلفٹن میں پلے لینڈ میں جھولے سے گر گر جاں بحق ہوگیا، پلے لینڈ کے عملے کے مطابق نوجوان نے چلتے جھولے میں سیفٹی لاک کھول کر کھڑے ہونے کی کوشش کی جس سے وہ گر کر جاں بحق ہوگیا۔
واقعے کی تفصیلات
کلفٹن میں عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار کے قریب قائم پلے لینڈ میں جھولا جھولتا 17 سالہ نوجوان ولی اللّٰہ جاں اچانک گر کے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ ولی اللہ اپنے رشتے داروں اور دوستوں کے ساتھ پلے لینڈ آیا تھا۔
پلے لینڈ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نوجوان چلتے جھولے میں سیفٹی لاک کھول کر کھڑا ہونے کی کوشش کررہا تھا جس کے باعث وہ اچانک خود کو سنبھال نہیں پایا اور تیز رفتار جھولے کے 5ویں چکر میں جھولے سے گر گیا اور موقع پر ہی دم توڑ دیا۔
سی سی ٹی وی ویڈیو میں بھی نوجوان کو ہاتھ اوپر اٹھائے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔