انہیں ماں باپ کا پیار نہیں ملتا اور بہن کی شادی بھی ہو تو بھی یہ ملک سے باہر مزدوری کرتے ہیں۔ آج ایک ایسے ہی پر دیسی کی بات کرنے لگے ہیں جو 1 سال بعد نہیں بلکہ کئی سالوں بعد گھر آیا تو والدین نے بیٹے کو پہلی مرتبہ دیکھ کر کیا کیا، آئیے جانتے ہیں۔
یہ ویڈیو سوشل میدیا پر خوب مقبول ہے جس میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ ایک لڑکا جو پچھلے 9 سالوں سے اپنا ملک پاکستان چھوڑ کر اٹلی میں ہائش پذیر تھا پر اب ماں باپ،بہن بھائیوں کو خوش کرنے کیلئے واپس آ گیا تو رات کے وقت اپنی گلی میں آہستہ آہستہ چلتا ہوا گھر کے دروازے پر پہنچا مگر کسی نے دروازہ نہ کھولا۔
پھر اس نے زور زور سے چھوٹے بھائی کو آوازیں دیں تو ایسے میں ماں کے کہنے پر چھوٹے بھائی نے دروازہ کھول دیا کیونکہ ماں تو ماں ہوتی ہے بیٹے کی آواز کو کیسے نہیں پہچان سکتی۔ پہلے پہلے گھر والے بھی ڈر رہے تھے کہ اتنی رات کو کون آ گیا۔
پر جیسے ہی بڑے بھائیو کو آنکھوں کے سامنے دیکھا تو چھوٹا لاڈلہ بھائی تو چپ ہی ہو گیا اور اسے گلے لگا لیا۔
اس کے بعد جیسے ہی کمرے میں داخل ہوتا ہے تو وہاں اسے گلے سے لگا لیتی ہے۔ آنکھوں میں آنسو لیکر کہتی ہے کہ آ گیا میرا لال، آج ہی عید ہے میرے لیے۔ ویسے یہ لوگ بھی عجیب ہی ہوتے ہیں اپنے ذاتی گھر میں بھی کچھ دن کیلئے مہمان یا پھر پردیسی بن کر رہتے ہیں جو صرف کچھ دن کی خوشیاں دے کر واپس چلے جاتے ہیں۔
گھر والوں سے دور رہنا کوئی آسان بات نہیں پر اس ملک کے جوان کریں بھی تو کیا آخر ؟ اپنے اہل و عیال کی اعلی و بہترین زندگی کیلئے ہی یہ دوسرے ملکوں میں کام کرتے ہیں۔