گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ہرے رنگ کی مرغی کی تصویر وائرل ہوتے ہی دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی۔ لوگ کشمکش کا شکار تھے کہ آیا یہ مرغی ہے یا طوطا جبکہ غور کرنے پر پتا چلا کہ دراصل یہ مرغی ہے جس پر رنگ کر کے اسے طوطا بنا کر آن لائن بیچا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ تفصیلات کے مطابق سیلر کا تعلق کراچی سے تھا. انھوں نے یہ کیپشن بھی دیا کہ طوطا باتیں بھی کرتا ہے لیکن صبح کے وقت مرغی کی آوازیں نکالتا ہے جبکہ اس کی قیمت ساڑھے 6 ہزار رکھی تھی۔
اس پوسٹ کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر صارفین کے طنز و مذاق کا طوفان کھڑا ہوگیا۔ کچھ لوگوں نے اس عمل کو دھوکے کا نام دیا جبکہ کچھ نے ازراہ مذاق اسے پاکستانی ٹیلنٹ کا نام دیا۔