اللہ جب چاہے کسی انسان کا دل بدل دے اور اس کے نصیب میں نیکی لکھ دے۔ پاکستان میں 1 یا 2 نہیں بلکہ غیر مسلموں نے اسلام قبول کر لیا ہے، آئیے جانتے ہیں اس کے بارے میں مزید۔
یہ ماجرا دراصل کچھ یوں ہے کہ صوبہ سندھ کے علاقے میر پور خاص کے 50 زائد افراد نے ایک ساتھ مذہب اسلام قبول کر لیا۔ ان افراد کا تعلق 10 مختلف خاندانوں سے ہے۔ اس تقریب میں وزیر مذہبی امور کے صاحبزادے محمد شمروز خان اور سینیٹر طلحہ محمود بھی شریک ہوئے۔
یہ پر نور تقریب مدرسہ بیت الا یمان، نیو مسلم کالونی میں منعقد ہوئی۔