قرآن سے محبت اور لگن کی وجہ سے نظم لکھنا شروع کی اور ۔۔ نوجوان لڑکی نے اسماء الحسنہ پر 100 انگریزی نظمیں لکھ کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا

image

سعدیہ ملک نے اسماء الحسنہ، اللہ کے 99 نام اور اسماء النبیؐ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ناموں سے متاثر 100 انگریزی نظموں کا ایک مجموعہ لکھ کر نیا ریکارڈ بنادیا۔

واہ کینٹ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی سعدیہ ملک نے مذہبی شاعری کی نئی کتاب انگلش پوئمز آن اسماء النبی ؐ لکھ کر عالمی ریکارڈ بنایا۔

اس غیر معمولی کارنامے نے ادبی حلقوں اور مذہبی برادریوں کی توجہ مبذول کرائی ہے، اس کے فصیح اظہار اور روحانی موضوعات کے لیے لگن کی تعریف کی۔

ان کا کہنا ہے کہ آخری نبی حضرت محمد ﷺسے محبت اور بے پناہ احترام نے پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکے 99 ناموں پر انگریزی نظموں کا یہ خوبصورت مجموعہ لکھنے پر مجبور کیا۔

سعدیہ ملک نے اپنی مذہبی شاعری کی نئی کتاب، اللہ تعالیٰ کی اسماء الحسنہ پر 100 انگریزی نظمیں لکھ کر ورلڈ ریکارڈ بنایا ہے اور یہ کتاب بہت محبت، لگن اور خالص نیت سے لکھی گئی ہے۔

سعدیہ ملک کی 300 انگریزی نظمیں ایما زون پر شائع ہوچکی ہیں۔ ان کو ورلڈ ریکارڈ بنایا اور فارایور بک آف اسٹارز اور ورلڈ بک آف اچیومنٹ سے بھی پذیرائی ملی۔

سعدیہ ملک نے یوتھ فار پاکستان ینگ لیڈرز اینڈ انوویٹرز انگلش شاعری مقابلہ 2022 میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

سعدیہ پاکستان بک آف ریکارڈز کی طرف سے ایک کیلنڈر سال میں شائع ہونے والی سب سے زیادہ انگریزی کتابوں کے لیے 2021 کی پاکستان کی قومی ریکارڈ ہولڈر بھی ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.