پاکستان سے کینیڈا ویزا کے حصول میں اب آسانی

image

کینیڈا جانے کیلئے اب پاکستانیوں کو مہینوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا، کینیڈا نے کورونا وائرس کے دوران رکنے والی درخواستوں پر بھی کام شروع کردیا ہے۔

دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ملک کینیڈا روزگاری، رہائش اور بہتر مستقبل کیلئے پاکستانی ہی نہیں بلکہ بھارت اور کئی ممالک کے شہریوں کی اولین پسند ہے لیکن ویزا کیلئے طویل انتظار کی وجہ سے اکثر لوگ کینیڈا جانے کا ارادہ ملتوی کردیتے ہیں تاہم اس ویڈیو سے کینیڈا جانے کا شوق رکھنے والوں کو بہت فائدہ ہونے والا ہے۔

کینیڈا اس وقت دنیا کی امیر ترین قوموں میں سے ایک ہے۔ کینیڈا کی فی کس جی ڈی پی امریکا سے نسبتاً کم لیکن اکثر مغربی یورپی ممالک سے زیادہ ہے۔ گزشتہ دہائی میں بحران کے بعد کینیڈا کی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور بے روزگاری کی شرح کم ہوتی جا رہی ہے۔

اگر آپ کو یاد ہو تو 2017میں کینیڈین وزیربرائے مہاجرت و شہریت احمد حسین نے پاکستانی طلبہ اور کاروباری افراد کے لیے ویزا سہولت انتہائی تیز کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن پھر کورونا کی وجہ سے کینیڈا نے بارڈر بند کردیئے تھے۔

اب کورونا کی وباء تقریباً ختم ہونے کو ہے اور کینیڈین حکومت پاکستانیوں سے کیا وعدہ نبھانے کیلئے ایک بار پھر حرکت میں آچکی ہے۔

کینیڈا کی وزارت برائے امیگریشن نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی شہریوں کی ویزے کیلئے درخواستوں کا عمل 60 دنوں میں مکمل کیا جائے گا۔ کینیڈا جانے کیلئے پاکستانیوں کو ویزے کیلئے 802یعنی 2 سال سے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

کینیڈا میں عارضی رہائش کے ویزے کیلئے درخواست کا پراسیس مکمل ہونے کی مدت 90 دن ہے لیکن کینیڈین حکومت مستقبل قریب میں اس مدت کو 30 دن تک لانا چاہ رہی ہے۔

حکومت کی جانب سے کورونا کے دوران رکنے والی درخواستوں پر کام کی وجہ سے ممکن ہے کہ آپ کو آن لائن 802 دن کا ہی کہا جائے لیکن وہ گزشتہ درخواستوں کی وجہ سے ہوسکتا ہے اور اہم بات تو یہ ہے کہ 55 ہزار پینڈنگ درخواستوں پر کام تیزی سے جاری ہے اور اب یہ تعداد 15 ہزار تک ہوچکی ہے ۔جس کا مطلب یہ ہے کہ اب نئی درخواستیں دینے والوں کو 802 دن کے بجائے صرف 60 دن میں ویزا مل جائے گا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.