سیاسی مقاصد کیلئے سنسنی پھیلائی جاتی ہے لیکن اب ۔۔ افسران کیخلاف الزامات پر پاک فوج نے عمران خان کو کیا وارننگ دے دی؟

image

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی الزامات قابل مذمت اور ناقابل قبول ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے بغیرثبوت انتہائی بے بنیاد الزامات لگائے، حاضر سروس فوجی افسر پر بغیرثبوت الزامات انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہیں۔جھوٹے الزامات لگانا بند کریں اور قانونی راستہ اختیار کریں۔

ایک سال سے وطیرہ رہا ہے کہ فوجی اور انٹیلی جنس افسران کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے اور سیاسی مقاصد کیلئے سنسنی خیز پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی الزام انتہائی قابل مذمت اور ناقابل قبول ہیں۔ ادارہ غلط اور بدنیتی پر مبنی بیانات اور پروپیگنڈے پرقانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

یاد رہے کہ وزارت عظمیٰ سے ہٹائے جانے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف گزشتہ ایک سال سے مسلسل پاک فوج کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

عمران خان اپنے حالیہ بیانات میں سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے علاوہ اس وقت حاضر سروس افسران کیخلاف بھی سنگین الزامات عائد کررہے ہیں تاہم آئی ایس پی آر نے انہیں قانونی کارروائی کی وارننگ دیدی ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.