عمران خان گرفتار ۔۔ رینجرز کہاں لے گئی؟

image

اسلام آباد: رینجرز نے تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرلیا۔

عمران خان آج عسکری اداروں کے خلاف بیان بازی پر ضمانت کیس میں پیشی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے تھے جہاں انہیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں احاطہ عدالت سے گرفتار کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتاری نیب کی جانب سے القادر ٹرسٹ کیس میں عمل میں آئی ہے، نیب حکام کے پاس عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ موجود تھے۔ رینجرز نے عمران خان کو گرفتار کرکے نیب راولپنڈی منتقل کردیا ہے۔

عمران خان کی گرفتاری کے موقع پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں پولیس اور وکلا میں تصادم بھی ہوا ہے، زخمی گارڈز اور وکلا کو ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری نے عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وکلا کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جب کہ فرخ حبیب نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں داخل ہوتے ہی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں نے ملک بھر کے عوام سے گھروں سے باہر نکلنے کی اپیل کردی ہے دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے ان کی گرفتاری پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.