اب تک ایک یہ معمہ بنا ہوا تھا کہ گرفتاری کے بعد عمران خان کو کہاں لے جایا گیا ہے۔ اب اس حوالے سے آئی جی اسلام آباد کا بیان سامنے آ گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کے وقت قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں اور وکلا کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔
مزید یہ کہ اس دوران کئی وکلا اور گلگت بلتستان پولیس کے اہلکار بھی زخمی ہوئے۔اس کے علاوہ آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ عمران خان کو نیب راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔