آپ کی بیٹی کام کرنے کے لیئے سنجیدہ ہے، لیکن میں کہتا ہوں۔۔ فیصل قریشی بیٹی کو شوبز میں کام کیوں نہیں کرنے دینا چاہتے؟ انکشاف کر دیا

image

فیصل قریشی ایک مشہور پاکستانی اداکار ہیں جو اپنی شاندار اداکاری کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ شائقین انہیں بہت پسند کرتے ہیں اور ان کے تمام نئے ٹیلی ویژن پروجیکٹس کو زبردست رسپانس دیتے ہیں۔ ویسے تو اداکار کی ذاتی زندگی ان کی ابتدائی زندگی کے چند تجربات کی وجہ سے ہمیشہ متنازع رہی ہے لیکن، فیصل قریشی اپنے تمام بچوں سے بے حد پیار کرتے ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ بچوں کو اپنی زندگی میں بااختیار اور خود مختار ہونا چاہیے۔

حال ہی میں فیصل قریشی نے پہلی بار اپنی بڑی بیٹی حنیش قریشی کے بارے میں بات کی۔

نجی ٹی وی شو کے میزبان احمد علی بٹ نے اداکار کو ان کی بیٹی ہانش قریشی کے بچپن کی تصویر دکھا کر ان سے رائے طلب کی؟

اس پر فیصل قریشی نے بتایا کہ، "بیٹی کی عمر 27 سے 28 سال ہے اور وہ اپنی لائف میں مصروف ہے، ہانش نے 1 سے 2 شوبز پراجیکٹس بھی کیے ہیں لیکن، مجھے نہیں لگتا کہ وہ آگے فیلڈ میں کام کو جاری رکھ سکے گی۔"

فیصل قریشی نے مزید کہا کہ، میں اپنی بیٹی کو مجبور نہیں کرتا کہ اسے شوبز میں کام کرنا چاہیے اور یا نہیں کرنا چاہیے، اس حوالے سے ایک روز مجھے فہد مصطفیٰ کی بھی کال آئی تھی جس پر انہوں نے کہا تھا کہ فیصل بھائی! ہانش پراجیکٹ میں کام کے حوالے سے سنجیدہ ہے، لیکن میں نے فہد سے کہا کہ اگر آپ کو لگتا ہے کہ وہ کر سکتی ہیں تو دیکھ لیں۔

اداکار نے اپنے بھانجے اور اداکار دانیال کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ، "میرا بھانجا دانیال اس وقت 7 سے 8 ڈرامے کررہا ہے، اس کے لیے لوگ مجھے کال کرتے ہیں تب بھی میں انہیں یہی کہتا ہوں کہ اگر پراجیکٹ میں اسکی ضرورت ہے تو لو، میں یہ نہیں کہتا کہ میں ماموں ہوں تو اس کو کام ملنا چاہیے۔ میں پراجیکٹس میرٹ پر دیے جانے کے حق میں ہوں کیوں کہ جو پراجیکٹ سفارش پر کسی اداکار کو دیے جاتے ہیں وہ اسکرین پر نظر آرہے ہوتے ہیں کہ سفارشی ہیں۔"


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.