سلمان خان سے شادی کی خواہشمند مداح کو پولیس نے حراست میں لے لیا

image

سلمان خان کی مداح ان سے شادی کرنے کی خاطر پنویل میں واقع ان کے فارم ہاؤس پہنچ گئی، جسے حراست میں لے لیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ لڑکی کا دعوی ہے کہ وہ سلمان کو بے انتہا چاہتی ہے اور ان سے شادی کی خواہشمند ہے۔

تاہم سلمان خان اپنے فارم ہاس پر موجود نہیں تھے، وہ ان دنوں آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے قبل منعقد ہونے والی تقریبات میں شرکت کے لیے اٹلی میں موجود ہیں۔

مشی خان نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے پر ملالہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

یہ لڑکی سپراسٹار کی ایک جھلک دیکھنے کی امید میں پنویل فارم ہاؤس کے ارد گرد منڈلاتی رہی، اس کی مشکوک حرکتیں دیکھ کر آس پاس کے لوگوں نے مقامی پولیس کو اطلاع دی، جس پر اسے حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق انہوں نے مذکورہ لڑکی کو کونسلنگ کے لیے ایک این جی او کے حوالے کردیا ہے، جس نے اسے نفسیاتی علاج کے لیے مقامی اسپتال ریفر کیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.