جب چلی جاؤں گی تم کو بہت برا لگے گا.. سنجے دت کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا کیا ہے؟

image

"ہم اپنے ماں باپ کیلئے ہمیشہ یہ سوچتے ہیں کہ ممی پاپا ہیں تو یہ ہمیشہ ہی رہیں گے. میری ماں نے مجھ سے ایک بات کہی تھی کہ سنجے میرے ساتھ بیٹھ، میرے ساتھ ٹائم گزار کیونکہ میں کب چلی جاؤنگی مجھے نہیں معلوم لیکن پھر تم کو بہت برا لگے گا"

یہ کہنا ہے معروف اداکارہ سنجے دت کا جو چند دن پہلے ایک گیم شو میں اپنی والدہ کو یاد کر کے جذباتی ہوگئے تھے.

</div>

سنجے دت نے کہا کہ ماں کی بات پر میں سوچتا تھا کہ ممی کو تو کہیں نہیں جانا. وہ تو یہیں ہیں لیکن جب وہ دنیا چھوڑ گئیں تو مجھے احساس ہوا کہ کیا تھا کہ میں ماں کے ساتھ کچھ کھنٹے گزار لیتا؟ اگر میں ہفتے کے چند گھنٹے ماں کے ساتھ بیٹھ جاتا تو مجھے شاید اب یہ پچھتاوا نہیں ہوتا.

سنجے دت نے کہا کہ میں نے دنیا میں بہت کچھ دیکھا ہے، جیل گیا ہوں اور بھی بہت سی مشکلات جھیلی ہیں اور یہی سبق سیکھا ہے کہ مشکل کے وقت صرف ممی پاپا ہی آپ کے ساتھ رہیں گے باقی کوئی بھی نہیں ہوگا۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.