پاکستانیوں کیلئے قطر ایئر ویز میں نوکریاں ۔۔ تنخواہ 6 ہزار ریال، اپلائی کرنے کا طریقہ کیا ہے؟

image

قطر ائیرویز نے پاکستانیوں کیلئے نوکریوں کا اعلان کردیا ہے، ملازمین کو 6 ہزار ریال تنخواہ کے علاوہ دیگر سہولیات بھی دی جائینگی۔

نومبر 1993 میں قیام کے بعد جنوری 1994 میں آپریشنز شروع کر نے والی دنیا کی بہترین ہوائی کمپنیوں میں سے ایک قطر ایئرویز اس وقت کیبن کریو کے اندر مختلف عہدوں کے لیے امیدواروں کی تلاش میں ہے۔

تجربہ رکھنے والے ملازمین کو 6 ہزار ریال تنخواہ اور کمپنی کی پالیسی کے مطابق فوائد دیئے جائینگے یعنی ملازمین کو ٹیکس فری تنخواہ، فوڈ الاؤنسز، مکمل طور پر فرنشڈ رہائش، کارکردگی کی بنیاد پر بونس، جامع صحت کے فوائد، زندگی کا بیمہ ، سفری چھوٹ اور دیگر سہولیات بھی ملیں گی۔

ایئر لائنز کا کہنا ہے کہ مختلف جگہوں کیلئے ملازمت میں قومیت کوئی بھی ہو، تعلیم کے مساوی ڈگری یا ڈپلومہ ہولڈرزلازمی ہے۔

جاب ٹائٹل لوکیشن کے مطابق سینئر اکاؤنٹ منیجر کراچی، پاکستان ابھی اپلائی کریں، کیبن کریو اسلام آباد، سیلز آپریشنز ایجنٹ منیلا، فلپائن، ائیرپورٹ سروسز ایجنٹ استنبول، ترکی، سینئر ایئرپورٹ سروسز ایجنٹ استنبول، ترکی، کارگو آفیسر مسقط، عمان، کیبن کریو پریٹوریا، جنوبی افریقہ، کیبن کریو کویت سٹی، کویت، کیبن کریو دبئی، یو اے ای فوری اپلائی کریں۔

آپ کو قطر ایئر ویز میں ملازمت کی درخواست دینے کے لیے درج ذیل مراحل پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ آپ کو قطر ایئر ویز کی آفیشل ویب سائٹ پر اپنی سی وی کے ساتھ ایک فارم پر کرنا ہوگا جس میں آپ کی مہارت اور قابل سے متعلق معلومات ہونگی۔

قطر ایئرویز کی ٹیم آپ کی درخواست کا بغور جائزہ لے گی اور اگر آپ مطلوبہ معیار کو پورا کرتے ہیں تو آپ کو مزید غور کے لیے شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔شارٹ لسٹ کے بعد ایئر لائن انٹرویو کے لیے آپ سے رابطہ کرے گی۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.