کینسر کا شکار ماں بال کٹواتے ہوئے رو پڑی ۔۔ نائی بیٹے نے ایسا کیا عمل کیا جسے دیکھنے کے بعد سب کے رونگٹے کھڑے ہوگئے؟ ویڈیو

image

کینسر یہ وہ بیماری ہے جس کا نام سنتے ہی شخص آدھا مر جاتا ہے کیونکہ وہ یہ بات جانتا ہے کہ اس کا مہنگا علاج وہ تو اپنا سب کو فروخت کر کے بھی نہیں کروا سکتا۔

لیکن ایک سب سے اہم بات اس کے علاج میں یہ کی جاتی ہے کہ جسے بھی یہ مرض ہو جائے اسے ہمیشہ خوش رہنا چاہیے یہی نہیں بلکہ دوست احباب کو بھی ان سے ہمدرد سے پیش آنا چاہیے۔

تو بالکل ایسی طرح کی ایک ویڈیو آج کل سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس نے پتھر سے پتھر دل افراد کو بھی رلا دیا۔ مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک والدہ جو کینسر جیسی ظالم بیماری کا شکار ہے ، اپنے بیٹے کے ساتھ حجام کی دکان پر آتی ہے جہاں وہ کام کرتا ہے۔ بیٹا ماں کو کرسی پر بٹھا کر اس کے سارے بال کاٹ دیتا ہے۔

اس کے بعد اپنا بھی سر شیونگ مشین سے اپنے بال بھی کاٹ ڈالے ۔ یہ دیکھ کر دکھی ماں بیٹے کو روکتی رہی پر وہ نہ مانا یہی نہیں لاڈلے بیٹا کا ماں کے ساتھ ہمدرد کا یہ عمل دیکھ کر دوکان پر کام کرنے والے دوسرے لڑکوں نے بھی اپنا سر منڈوا لیا۔

ہمدرد ی کا یہ عمل دیکھ کر لڑکے کی ماں کی آنکھوں سے آنسوؤں کا سمندر بہنے لگا۔ آگے بڑھنے سے پہلے آپکو یہ بتاتے چلیں کہ علاج اور دواؤں کے ساتھ ساتھ کینسر کو شکست دینے کیلئے ضروری اپنوں کا ساتھ اور ہمدرد کی خاص ضرورت ہوتی ہے۔

ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہہ ڈالا کہ دنیا ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی ، دنیا میں اب بھی اچھے لوگ ہیں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.