5 سال تک نیند پوری کرنے والی مچھلی۔۔ شیطانی شکل والی یہ مچھلی جو انسان کو بھی دھوکا دے دیتی ہے، دلچسپ معلومات

image

اکثر کچھ ایسی معلومات سب کو حیران کر دیتی ہیں، جس میں کچھ منفرد اور دلچسپ ضرور ہوتا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی مچھلی کے بارے میں بتائیں گے۔

اس دنیا میں ایک ایسی مچھلی بھی موجود ہے جو کہ بنا کچھ کھائے اور پیے 5 سال تک زندہ رہ سکتی ہے۔

کیوں ہو گئے نا حیران؟ جی ہاں ایک ایسی ہی مچھلی نے دنیا بھر میں سب کی توجہ حاصل کر لی تھی، ڈیلی میل کی جانب سے بھی اس مچھلی پر دلچسپ آرٹیکل پبلش کیا گیا تھا، جس نے سب کی توجہ خوب سمیٹی۔

افریقہ کے سمندر میں پائی جانے والی مچھلی جو کہ افریقن لنگ فش کے نام سے جانی جاتی ہے، اپنی بناوٹ اور خصوصیات کے باعث جانی جاتی ہے۔

سائنسدانوں کی جانب سے اس مچھلی پر تفصیلی تحقیق کی گئی تھی جس میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ مچھلی بنا کھائے، 5 سال تک نیند پوری کرتی رہتی ہے۔

دراصل اس مچھلی کا جسمانی نظام کچھ ایسا ہے کہ جو کچھ یہ مچھلی کھاتی ہے اس کے کھانے کا زیادہ تر حصہ انرجی میں تبدیل ہو جاتا ہے اور کافی کم حصہ ویسٹ بن جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ مچھلی 5 سال تک اپنی نیند بڑے ہی آرام سے پوری کرتی ہے۔

جب ہی کئی افراد کو یہ گمان بھی ہوتا ہے گویا یہ مچھلی مردہ ہو گئی ہے کیونکہ بے جان پڑی مچھلی دراصل ایک لمبی نیند کو پورا کر رہی ہوتی ہے۔

دوسری جانب ان مچھلیوں کا چہرا انہیں خوفناک بن کر بھی پیش کرتا ہے ساتھ ہی اژدھے کی طرح مماثلت رکھتی یہ مچھلی سب کو حیران اور خوف میں بھی مبتلا کر رہی ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.