ترکیہ انتخابات ۔۔ صدر اردوان کو کتنی برتری، جیت کے کتنے امکانات؟

image

ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی جاری، 80فیصد گنتی میں صدررجب طیب اردوان 50.66 فیصد ووٹ لیکر آگے ، جیت کے امکانات روشن ہوگئے۔

ترکیہ کے اعلیٰ انتخابی بورڈ کے سربراہ نے انتخابی نتائج کی اشاعت پر عائد پابندی اٹھاتے ہوئے سرکاری نتائج کا اعلان کرنے تک انتظار کا کہا تھا۔

قبل از انتخاب ہونے والے پولز میں کلیچ دار اوغلو کو برتری حاصل کر دی تھی، جو اردگان کے دو دہائیوں پر محیط بیشتر اقدامات کو واپس لینے کا عہد کرتے ہیں۔

آج صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جبکہ ووٹنگ مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے پولنگ تک جاری رہی۔

صدررجب طیب اردوان کے مخالف امیدوار کمال قلیچ دار اوغلو 43.53 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر ہیں جبکہ تیسرے امیدوار سنان اوغان اب تک 5.32 فیصد ووٹ لے سکے ہیں، صدر اردوان اور کمال قلیچ کے درمیان 7فیصد کا فرق ہے تاہم 20فیصد کے نتائج کے بعد مقابلہ سخت بھی ہوسکتا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts