عراق میں ایک آنکھ والے بچے کی پیدائش۔۔ صرف ایک آنکھ کیوں ہوتی ہے؟ ماہرین نے وجہ بتادی

image

یہ حیران کن واقعہ عراق کے علاقے ذی قار میں پیش آیا ہے جہاں ایک آنکھ والے عجیب و غریب بچے کی پیدائش ہوئ ہے۔ بچے کو دیکھ کر والدین سمیت اسپتال کا عملہ بھی حیران ہے۔

سوشل میڈیا پر بھی اس بچے کی تصویر نے کافی لوگوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ البتہ بچہ پیدائش کی تھوڑی دیر بعد انتقال کرگیا۔ اس بچے کے ماتھے پر دو کے بجائے صرف ایک آنکھ درمیانے حصے میں موجود تھی۔

اس کیفیت کی کیا وجہ ہے؟

ڈاکٹرز کے مطابق ایک آنکھ والے بچے کی پیدائش کی وجہ ماں اور باپ کے خون میں یکسانیت نہ ہونا یا پھر حمل کے دوران ماں کے پیٹ میں کسی مہلک جراثیم کا موجود ہونا ہے جبکہ دماغی ٹشور میں کمی ہونا بھی بچے کی ظاہری صورت کو متاثر کرسکتا ہے۔

دنیا بھر میں ایسے کیسز کی تعداد

واضح رہے کہ ایسا ہی ایک واقعہ 1665 میں بھی سامنے آیا تھا جبکہ اب تک دنیا میں صرف 7 اس سے ملتے جلتے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts