20 لاکھ افراد کے متاثر ہونے کا خطرہ ۔۔ طاقتور سمندری طوفان بنگلا دیش کے ساحلوں سے ٹکرا گیا، دیکھئے تصاویر

image

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق، خلیجِ بنگال میں بننے والا سمندری طوفان "موچا" میانمار اور بنگلا دیش کے ساحلوں سے ٹکرا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، کیٹگری 5 شدت کے طوفان کے باعث شدید بارشوں اور تیز ہواؤں سے درخت اکھڑ گئے۔ طاقتور سمندری طوفان موچا میانمار اور بنگلہ دیش کے ساحلوں سے ٹکرا گیا جس کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگئی۔ طوفان کی وجہ سے بیشتر علاقے بجلی سے بھی محروم ہوگئے ہیں جبکہ بارشوں کے باعث بیشتر علاقوں میں سیلاب آیا ہوا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ طوفان کے راستے میں آنے والے علاقوں کے 20 لاکھ افراد کے براہِ راست متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کے سب سے بڑے پناہ گزین کیمپ کاکس بازار کو نشانہ بناسکتا ہے، جہاں تقریباً دس لاکھ لوگ رہتے ہیں اور ساتھ ہی یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ 4 میٹر تک طوفانی لہریں نشیبی علاقوں کے دیہاتوں کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہیں۔

طوفان کے پیشِ نظر پہلے ہی بنگلا دیش سے تقریباً 3 لاکھ افراد کا انخلاء کرا لیا گیا ہے۔ کیونکہ بنگلا دیش میں روہنگیا مسلمانوں کے کیمپوں کو طوفان سے شدید خطرہ ہے، ساتھ ہی طوفانی بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات رونما ہو سکتے ہیں۔

سمندری طوفان کے باعث دونوں ممالک کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جب کہ میونسپل اداروں اور فائر بریگیڈ کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts