ہسپانیہ کی مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر پولا گونو نے پوڈکاسٹ میں دعویٰ کیا کہ میں اپنے گٹھنے کی ہڈی پکا کر کھا چکی ہوں، اس کا میں نے پاستہ بنایا اور اپنے دوست کے ساتھ مل کر کھایا، مجھے بہترین لگا۔
عالمی میڈیا کے مطابق ہسپانیہ کی یہ سوشل میڈیا انفلوئنسر مختلف قسم کے کھانوں کے وی لاگز بناتی ہیں اور اکثر نئے نئے کھانے تلاش کرتی ہیں۔ لیکن حالیہ پوڈکاسٹ میں اپنے متعلق خفیہ اور حیران کُن بات بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ
ایک مرتبہ میرے گٹھنے چوٹ لگنے کی وجہ سے اس کی سرجری کی گئی تھی، جس کے باعث گھٹنے کی ہڈی cartilage کے ایک حصہ کو نکال دیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ
اس سرجری کے بعد ڈاکٹر نے میری خواہش پر اس ہڈی کا حصہ مجھے دے دیا تھا، ڈاکٹر نے مجھے دینے سے پہلے meniscus ہڈی پر الکوحل کا استعمال کیا تھا تاکہ یہ زیادہ عرصے تک میرے پاس محفوظ رہ سکے۔
سرجری کے کچھ دنوں کے بعد میں نے اپنے دوست سے کہا کہ میں اس ہڈی کو کھانا چاہتی ہوں، ذائقہ چکھنا چاہتی ہوں کیونکہ یہ بھی میرے جسم کا حصہ ہے، پھر میں نے پاستا بنایا اور اس کے شوربے میں ہڈی کو پکالیا اور مزے سے کھایا۔ مجھے بہت اچھا لگا۔