پیدا ہونے سے پہلے ڈاکٹر نے کہا تھا یہ بچیاں مر جائیں گیں ۔۔ ایک ساتھ پیدا ہونے والی 3 بیٹیاں کیسے زندہ رہیں اور انہوں نے ایسا کیا کارنامہ کر دکھایا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا؟

image

فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر جینت گریسٹن کے ہاں 36 سال قبل 3 بیٹیوں کی ایک ساتھ پیدائش ہوئی تھی وہ بھی ناتواں اور قبل از وقت پیدائش جس کی امید بھی نہ کی جاسکتی تھی۔ ان کی بیٹیوں نے ایک ساتھ دنیا میں قدم رکھا، ایک ساتھ آگے بڑھیں، پڑھائی لکھائی کی اور ایک ہی دن ڈاکٹر بن گئیں، اب یہ تینوں بیٹیاں اپنی والدہ کے ساتھ فلوریڈا کے میامی ہسپتال میں گائناکالوجسٹ ہیں۔

ڈاکٹر جینت گریسٹن بتاتی ہیں کہ کچھ سال قبل جب میں خود حاملہ ہوئی اور مجھے پتہ چلا کہ میرے ہاں قدرتی انعام آنے والا ہے یعنی میں ایک نہیں 3 بچیوں کی ماں بننے والی ہوں تو مجھے بہت خوشی ہوئی لیکن چونکہ میں خود بھی صحت مند اتنی نہ تھی کہ ایک ساتھ اتنے بچوں کو جن دے سکوں گی، لہٰذا میڈیکل پیچیدگیوں کے باعث ڈاکٹر نے میری ڈلیویری سے قبل ہی کہہ دیا تھا کہ آپ کی بچیوں کے زندہ رہنے کے کچھ ہی فیصد اشارے ملتے ہیں، ہم کچھ کہہ نہیں سکتے۔

لیکن میں نہیں جانتی تھی کہ قسمت نے کیا لکھا ہے اور پھر ان بچیوں کی قبل از وقت پیدائش ہوئی، شروع میں یہ تینوں ناتواں تھیں لیکن جسے خدا نے چن لیا وہ زندگی پاگیا اور یہی میری بچیوں کے ساتھ ہوا۔ جوانا، وکی اور سارہ تینوں نے بڑھنا شروع کیا، کھیلنا کودنا اور پڑھائی لکھائی شروع کی، آج ہم چاروں ماں بیٹیاں ایک ہی ہسپتال میں ایک ہی وارڈ میں ڈاکٹر ہیں۔ میں سرجن ہوں اور میری بیٹیاں گائناکالوجسٹ ہیں۔

کل یعنی 14 مئی کو ورلڈ پری میچور ڈے کے موقع پر ڈاکٹر جینت گریسٹن نے اپنے انسٹاگرام پر بچیوں کے ساتھ تصویر شیئر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، اب ان کی بچیوں کی عمر 36 سال ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.