پیسے دو ورنہ تم جانو لاش کیسے گھر لے جانی ہے ۔۔ غریب باپ بچے کی میت ایمبولینس کی بجائے کس چیز میں ڈال کر لے گیا؟ رلا دینے والا واقعہ

image

والد کو بیٹے کی میت لے جانے کیلئے ایمبولینس نہیں دی گئی۔ تو والد کیسے ایک بیگ میں ڈال کر بچے کی لاش گھر لے گیا۔

یہ افسوسناک واقعہ مغربی بنگال کا ہے۔ جہاں بیٹے کی دردناک موت والد کے چہرے پر غم اور آنکھوں میں آنسو تھے۔ آئیے جانتے ہیں اس بچے کے ساتھ ہوا کیا جو یہ انتقال کر گیا؟

بچے کے والد آشیم دیپ شرما کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کی عمر 5 ماہ تھی جسے طبعیت خراب ہونے پر سلی گوڑی کے بنگال میڈیکل کالج و اسپتال میں علاج کیلئے لےآئے یہاں اس کا 6 دن علاج ہوتا رہا۔ اس علاج پر میں نے 16 ہزار روپے خرچ کر ڈالے اور بچہ دوبارہ ہنسا نہ بلکہ ہمیشہ کیلئے خاموش ہو گیا۔

اور لاڈلے بیٹے کی لاش گھر کالیا گنج لے جانے کیلئے میرے پاس 8 ہزار روپے نہیں جبکہ ایمبولینس ڈرائیور کہتا ہے کہ یہ سروس صرف مریضوں کیلئے ہے تمہیں گھر لاش لے جانی ہے تو پیسے دو۔

مشکل وقت میں، مجھے کچھ سمجھ نہیں آئی تو ایک بیگ میں یہ بچے کی لاش ڈال کر بس میں بیٹھ گیا ۔پھر 2 سو کلو میٹر سفر کر کے گھر پہنچا تو سب پر قیامت ٹوٹ پڑی۔

واضح رہے کہ آشیم دیپ کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں نے بس میں دوران سفر کسی مسافر کو یہ تک نہیں معلوم چلنے دیا کہ اس بیگ میں سامان نہیں بلکہ لاش ہے کیونکہ مجھے ڈر تھا اگر انہیں معلوم ہو جاتا تو کہیں وہ مجھ کو بس سے اتار نہ دیتے تو میں پھر کیسے وقت پر گھر پہنچتا۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.