ہمیں حملے کی ضرورت نہیں۔۔ پاکستان کو نقصان پہنچانے کیلئے عمران خان کافی ہے، بھارتی میجر گوروآریا کے بیان پر پاکستانی سیخ پا

image

اسلام آباد :پاکستان کے خلاف ہمیشہ زہر اگلنے والے بھارتی میجر (ر)گورو آریا بھی قوم کو متحد رکھنے کے لیے پاک فوج کی تعریف پر مجبور ہوگئے ،پاکستان کو نقصان پہنچانے کیلئے عمران خان کو کافی قرار دیدیا۔

سابق بھارتی میجر گورو آریا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان آرمی ایک طاقتوراور پروفیشنل ادارہ ہے جس نے تمام قوم کو ایک لڑی میں پرو رکھا ہے۔

میجر گوروآریا نے کہا کہ عمران خان اپنے ہی قومی اداروں کے خلاف بیان دیکر اپنی ہی فوج کا نقصان کررہے ہیں، بھار ت کو کچھ کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ بھارت کا کام عمران خان اچھے انداز میں کررہے ہیں ۔عمران خان اپنے ہی ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان میں ایک ہی کریڈیبل ادارہ ہے اور وہ پاکستان آرمی ہے،اگر پاکستان کی آرمی مضبوط ہوگی توپاکستان مضبوط ہوگا۔

پاکستانی آرمی صرف فوج ہی نہیں ہے بلکہ ایک گلیوہے جس نے پاکستان کو جوڑ کر رکھا ہے۔گورو آریا نے کہا کہ آپ ہمیں دشمن کہتے ہو تو ہم آپ کو دشمن کہتے ہیں لیکن آپ کے اندر والا بندہ بنا پیسے خرچ کرے خود پاکستان کو اتنا نقصان پہنچا رہا ہے ،یہ بہت بڑی چیز ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب طاقت کے لیے کام کرتے ہیں سب کی قیمت ہوتی ہے ، عمران خان کی قیمت اس کی انا ہے ، عمران خان کی انا اور گھمنڈ پاکستان کو نقصان پہنچا رہی ہے اور بھارت کے لیے فائدہ مند ہے۔میجر گورو آریا کے بیان کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا صارفین میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.