بیٹا باپ کو روکنے میں ناکام ہو گیا۔۔ اہلیہ کے انتقال پر شوہر ایسا ٹوٹا، کہ اسی قبر پر لیٹ کر رونے لگا، تصویر وائرل

image

اکثر کچھ ایسی خبریں اور واقعات سوشل میڈیا کی توجہ بخوبی حاصل کر لیتے ہیں، جس میں کچھ منفرد اور دلچسپ ہوتا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ایسے شخص کی تصویر نے سب کی توجہ حاصل کر لی تھی جو کہ قبر پر کے قریب لیٹا ہوا تھا اور ہٹنے کا نام نہیں لے رہا تھا۔

ویسے تو قبرستان جانے والا ہر شخص ظاہر ہے اپنے پیارے جو یاد کر کے افسردہ اور جذباتی ہو ہی جاتا ہے مگر کچھ ایسے ہوتے ہیں جن سے رہا ہی نہیں جاتا ہے، اپنوں کی جدائی کا غم دل ہی دل میں انہیں تڑپا رہا ہوتا ہے۔

ایک ایسے ہی شخص نے اس وقت سب کو حیران کیا جب الجوف ریجن سے تعلق رکھنے والے سعودی شہری دخل اللہ السرحانی کی اہلیہ انتقال کر گئی۔ السرحانی اپنی اہلیہ سے اس کے تک محبت کرتے تھے کہ اہلیہ کے انتقال کے بعد اس کی قبر پر ہی رہنا شروع کر دیا وہیں لیٹ کر رونا دھونا بھی شروع کر دیا۔

السرحانی کے بیٹے فہد بتاتے ہیں کہ میرے ماں باپ کے درمیان رشتہ کچھ ایسا تھا کہ دونوں دوست تھے، تاہم جب بھی اہلیہ کی قبر پر جاتے تو یوں ہی چپٹ کر روتے جیسے کہ اس تصویر میں دیکھا جا گیا ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts