ماں سے بڑھ کر دنیا میں کوئی دوسرا رشتہ نہیں، ماں تکلیف میں ہو تو کوئی اولاد برداشت نہیں کر پاتی۔ ایرزونا کے 21 سالہ میٹ کی والدہ میلانی کو برین ٹیومر ہوگیا تھا جس کی وجہ سے ان کی والدہ کی جان کو خطرات لاحق تھے لیکن خوش قمستی سے ماں کی جان بچ گئی۔ 63 سالہ میلانی کے بال ختم ہوگئے اور شدید ٹریٹمنٹ کے باعث ان کے بال دوبارہ نہ اُگ سکے۔
میلانی کے جوان سالہ بیٹے نے 2 سال تک اپنے بال لمبے کیے تاکہ اپنی گنجی ماں کے سر پر دوبارہ اصلی بال لگا سکے۔ تاکہ کوئی ان کا مذاق نہ اُڑا سکے۔ میٹ نے اپنی والدہ کو اصلی بال دینے کا وعدہ کیا اور اس نے اپنے بالوں کی اتنی حفاظت کی، ہر قسم کا تیل اور سیرم استعمال کیا تاکہ جلد از جلد اپنی والدہ کے لیے بال بڑھا سکے۔
جب میٹ نے بال بڑھانا شروع کیے تو والدہ پریشان ہوئیں کہ ایسا ممکن نہیں ہوسکے گا، لیکن ماں سے کیے گئے وعدے اور ماں کی خوبصورتی کو واپس لانے کی ٹھان لینے والے بیٹے نے ایسا کر دکھایا۔ یہ واقعہ ایرزونا میں آج سے 2 سال قبل پیش آیا۔ ان کی محبت کی یہ مثال آج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔