اس دنیا میں ہم سب نے اپنے والدین یا پھر بزرگوں سے ایک بات تو سنی ہو گی" جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے "۔ آج اس بات کا عملی ثبوت بھی دیکھ لیا۔
اس وقت سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب مقبول ہے جس نے لوگوں کے ہوش اڑا رکھے ہیں۔آئیے جانتے ہیں اس کے بارے میں مزید۔
ہوا کچھ یوں کہ ریلوے پھاٹک کے نزدیک بچے،خواتین اور مرد کھڑے تھے، ٹرین گزرنے کا انتظار کر رہے تھے کہ اتنے میں ایک تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے خود کو زیادہ چالاک سمجھتے ہوئے پھاٹک کے اس پار جانے کی کوشش کی اور موٹر سائیکل دوڑا دی پر شاید قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔
جیسے ہی مذکورہ شخص نے ٹرین کا پہلا ٹریک کراس کیا ٹرین کی آمد ہو گئی۔ وقت پر اس شخص نے موٹر سائیکل سے چھلانگ لگا دی تو اس کی جان بچ گئی پر موٹر سائیکل تباہ ہو گئی۔ اگر ایک سیکنڈ کی بھی یہاں چھلانگ لگانے میں دیر ہو جاتی تو یہ شخص اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا۔
مزید یہ کہ مذکورہ ویڈیو کو دیکھنے کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ یہ منظر پاکستان کا تو نہیں، البتہ ملک کوئی بھی ہو کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو تحمل مجازی سے کام نہیں لیتے اور اپنی جان کو خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔
ماضی میں پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت میں بھی کئی ایسے واقعات رونما ہو چکے ہیں جن میں لوگ ٹرین کی زد میں آ کر زخمی ہوئے یا پھر انتقال کر گئے۔