بیٹی یعنی کہ باپ کی شہزادی، جس کیلئے مرد ساری دنیا سے لڑ جاتا ہے اور ہمیشہ یہی چاہتا ہے کہ وہ بس خوش رہے۔ تو ایک والد نے ایسا عمل کیا ہے کہ جس نے سوشل میڈیا پر لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔
ہوا کچھ یوں کہ ایک مجبور باپ اپنی ننھی بیٹی سے 3 سال سے مل نہیں پا رہا تھا کیونکہ نوکری کی وجہ سے وہ دوسرے ملک میں موجود تھا بس موبائل فون پر ہی بات چیت ہوا کرتی تھی ۔ ایک دن اہلیہ سے اےس معلوم ہوا کہ اب بیٹی اپکو بہت یاد کرتی ہے اور آپکی یاد میں روتی ہے ۔ تو بس پھر کیا تھا والد سے رہا نہ گیا ۔
کام سے چھٹی لیکر فوراََ گھر آ گیا۔ دوسرے ملک سے جیسے ہی سری لنکا پہنچا تو بیٹی کے اسکول جانے کا وقت ہو رہا تھا تو والد اسے پیار و شفقت سے ہاتھ سے اٹھاتا رہا پر وہ نہ اٹھی۔ پھر اپنے مخصوص انداز میں اسے ہلکی سے ہاتھ پر چمٹی کاٹی تو وہ اٹھ گئی ۔ اٹھتے ہی دیکھا کہ بیڈ پر والد بیٹھے ہیں تو روتے ہوئے پہلے تو ان کے گلے لگی۔
پھر کہتی ہے کہ آپکو میری کبھی یاد نہیں آتی تھی کیا، یہ سننے کے بعد باپ نے خود بیٹی کو اسکول کے گیٹ پر چھوڑا۔
اس کے بعد گھر آنے تک اس کیلئے ہزاروں روپوں کی چوکلیٹ لے آیا، کھانے میں بیٹی کی پسند کا پیزا منگوا لیا یہی نہیں بلکہ رول ،پراٹھا اور سموسے بھی گھر لے آیا ۔اس کے بعد بیٹی شونایا کے اسکول سے گھر آتے ہی اسے اپنی گود میں بٹھا کر کھانا کھلاتا رہا۔
اس کے علاوہ ننھی بیٹی کو ریسلنگ پسند تھی تو اسے کہتا ہے کہ آؤ آپ کے ساتھ ریسلنگ کھیلوں۔ ریسلنگ کے نام پر بیٹی سے خوشی سے مار کھاتا رہا۔