امریکہ کی ریاست جارجیا میں سگے والدین کو اپنے 10 سالہ بیٹے پر ظم کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا۔ والدین نے بچے کو 6 سے 7 دن تک کے لیے بھوکا رکھا، اس کو باتھ روم میں بند کرکے قید کردیا اور ظلم و تشدد کیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق 10 سالہ بچہ اپنی جان چھڑا کر کسی طرح اپنے علاقے سے دوسرے علاقے میں گیا اور لوگوں سے کھانے کی بھیک مانگی۔
پولیس کے مطابق 10 سالہ بچہ کھانے پینے کی چیزوں کو مانگنے کے لیے جنرل سٹور کی تلاش کر رہا تھا جب اس سے لوگوں نے پوچھا کہ کیا ہوا ہے تو اس نے حقیقت سے راز فاش کرتے ہوئے درخواست کی کہ مجھے میرے گھر واپس نہ بھیجا جائے میرے والدین مجھے ماریں گے میں بھاگ کر آیا ہوں۔
ٹائلر اور کرسٹا شنڈلی نامی والدین کو جب پولیس نے گرفتار کیا اور مؤقف لینے کی کوشش کی تو انہوں نے ٹال مٹول شروع کردی۔ امریکی قوانین کے مطابق بچوں پر ظلم کرنا قتل کرنے کے مترادف ہے اس جوڑے پر قتل کی کوشش، قید، بچوں کے ساتھ ظلم اور دیگر الزامات عائد کیے گئے ہیں۔