شادی لڑکی کی زندگی کا حسین دن ہوتا ہے اس دن وہ ارمانوں سے تیار ہوتی اور عروسی لباس پہنتی مگر ایک ایسا واقعہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ دھوم دھام سے لڑکی کے گھر والے شادی کر رہے تھے جس میں لڑکی بھی خوش تھی پر ایک دم سے اسٹیج پر آتے ہی اس نے شادی سے انکار کر دیا۔
جی ہاں ہوا کچھ یوں کہ کٹو کماری نامی لڑکی کی شادی نلیش کمار سنگھ کے ساتھ ہو رہی تھی۔ بھارتی ریاست بہار میں ہونے والی اس شادی میں سب بہت خوش تھے۔ ہندو رسم و رواج کے مطابق جب دلہن کو گھر سے تیار ہونے کیلئے اس کی سہیلیاں لے جا رہی تھیں تو یہ خوش میں خود ہی ڈھول کی تھاپ پر ڈانس کرتی رہی۔
مگر کون جانتا تھا کہ یہ شادی ہونے ہی نہیں ۔ دلہن نے اپنے دولہے کو پہلی مرتبہ شادی پر دیکھا اور دیکھتے ہی سکتے میں پڑ گئی پھر کچھ دیر بعد کہنے لگی کہ میں اس سے شادی نہیں کروں گی کیونکہ یہ کالا ہے۔ دلہن کٹو اپنی ضد پر اڑ گئی، شادی کی اہم رسم ہار پہنانا اور تلک لگانے کی رسم اپنے ہاتھ سے ادا نہیں کر رہی تھی۔
ایسے میں لڑکی کے گھر والوں نے اور دولہے کے باپ نے بہت سمجھایا پر وہ نہ مانی اور کہنے لگی کہ آپ نے ہم سے شادی سے پہلے ہی بہت جھوٹ بولے ہیں اور اب یہ ایک اور جھوٹ ہم کیسے برداشت کریں۔
جبکہ آپ تو کہتے تھے کہ لڑکے کا رنگ صاف ہے لیکن مجھے لڑکا دیکھایا ہی نہیں گیا ۔ گھنٹوں بعد بھی جب دلہن نہ مانی تو بارات لیکر لڑکے والے اداس ہو کر واپس چلے گئے۔