اس دور میں لوگ موبائل فون کے اتنے عادی ہوگئے ہیں کہ موبائل کبھی ہم سے جدا نہیں ہوتا۔ کبھی ہاتھ، سرہانے یا پھر جیب میں موجود ہوتا ہے. بظاہر کام کی یہ چیز کتنی خطرناک ہے اور جان لیوا بھی ثابت ہوسکتی ہے یہ جاننے کے لئے ویڈیو دیکھیں
یہ ویڈیو بھارت کی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے 76 سالہ ایم وی الیاس کی ہے جس میں وہ ایک جگہ بیٹھے ہیں اور اچانک ان کے فون میں آگ لگ جاتی ہے اور وہ پھٹ جاتا ہے۔
متاثرہ بزرگ کا کہنا ہے کہ فون انھوں نے سال بھر پہلے ایک ہزار کا خریدا تھا اور بالکل ٹھیک تھا۔ البتہ کیرالہ میں یہ موبائل پھٹنے کا تیسرا واقعہ ہے۔
موبائل فون کیوں پھٹتا ہے اور اسے کیسے روکیں؟
موبائل فون پھٹنا اگرچہ بہت عام نہیں لیکن اس طرح کے واقعات بہرحال پیش آتے ہیں۔ اس کی سب سے بڑی وجہ ان کی ناقص بناوٹ ہے۔ اس کے علاوہ رات بھر فون چارج کرنا، تیز دھوپ اور پانی کا فون پر لگنا، بیٹری کے پھول جانے کے باوجود اسے تبدیل نہ کرنا اور غیر معیاری چارجر کا استعمال موبائل فون پھٹنے کی بڑی وجہ ہیں۔ کوشش کریں کہ ان وجوہات سے بچیں۔