ساس بہو آپس میں لڑتی ہیں مگر ان میں ماں بیٹی والا پیار ہے ۔۔ جب 70 سالہ ساس نے بہو کو مرتے دیکھا تو کیسے آخری وقت میں اسے گردہ دے کر جان بچا لی؟ ویڈیو

image

اس معاشرے میں گھریلو جھگڑے سب سے زیادہ ہوتے ہیں۔ ٹی وی ڈراموں میں بھی یہی دیکھایا جاتا ہے کہ جس دن سے لڑکی شادی کر کے پیا گھر آئی اسی دن سے ساس سے تلخ کلامی اور لڑائیاں ہوتی ہیں۔ مگر ایک ساس بہو کی جوڑی ایسی بھی ہے جن کی کہانی آپ کی آنکھوں میں آنسو لے آئیں گی۔

بیٹے کی شادی کر کے 70 سالہ شانتی شرما گھر ایک خوبصورت بہو شانستی کو لے آئی۔ شادی کے تقریباََ 10 سال شانتی بالکل تندرست رہی مگر جون 2015 کے ایک افسوسناک دن گھر والوں کو یہ بتایا گیا کہ آپ کی بہو کے گردے خراب ہو چکے ہیں۔ جس کیوجہ سے وہ ہمیشہ بیمار رہتی ہے۔ اب اس کا ایک ہی حل ہے کہ کوئی اسے اپنا گردہ عطیہ کر دے۔

تو بس پھر کیا تھا یہ سننے کی دیر تھی کہ 49 سالہ شانتی شرما کی جان بچانے کیلئے سارا سسرال ہی بیماری کے آگے دیوار بن کر کھڑا ہو گیا اور کہنے لگاکہ ہمارا گردہ آپ ڈاکٹر صاحب لے لیجئے۔

اس صورتحال میں ساس کیسے پیچھے رہتی؟ انہوں نے کہا آپ سب رہنے دو میں دوں گی گردہ۔ کیونکہ بڑے پیار اور ارمانوں سے بہو کو گھر لائی تھی ،یہ تو میری بیٹی کی طرح ہے۔

پھر یوں ہی ہوا کچھ دنوں بعد ساس نے بہو کو اپنا ایک گردہ عطیہ کر دیا۔ آج بھی یہ دونوں ساس بہو بالکل صحت مند زندگی گزار رہی ہیں۔ لہذٰا اس بات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ لوگوں میں یہ جو وہم پایا جاتا ہے کہ گردہ عطیہ کرنے سے انسان کی اپنی صحت خراب ہو جاتی ہے، اس میں کوئی سچائی نہیں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts