اسلام سمیت دنیا کے کئی مذاہب میں نکاح اور شادی کے کچھ اصول ہیں، جیسے کہ اپنی بہن، بیٹی، پھوپھو، خالہ سے شادی کرنا ممنوع ہے، یہ جملہ دہرانے کا مقصد یہ ہے کہ اس خبر میں آپ ایک ایسے قبیلے کے بارے میں بتائیں گے جو اب عبرت کا نشان بن چکا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر امریکہ سے تعلق رکھنے والا ایک ایسا خاندان سب کو خوف میں مبتلا کر رہا ہے، جس نے سماجی اور مذہبی حدود کے خلاف ورزی کرتے ہوئے کچھ ایسا کیا، جس کی سزا اب انہیں مل رہی ہے۔
امریکی ریاست وسطی ورجینیا کے جنگلاتی پہاڑوں میں رہنے والا یہ خاندان باقی دنیا سے مختلف زندگی گزر بسر کر رہا ہے، کیونکہ عام انسان ان کی نقل و حرکت کو دیکھ کر خوف کا شکار ہو جاتے ہیں۔
اس علاقے میں محض 779 افراد رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں، اگرچہ اس خاندان کے پاس دنیا کی ہر ماڈرن چیز تک موجود ہے، جیسے کہ گاڑی، اوون، ٹی وی ہر چیز موجود ہے، تاہم جب یہ بولنا شروع کرتے ہی تو سب کو خوف میں مبتلا کر دیتے ہیں۔
یہ خاندان اس لیے بھی سب کو حیران کر رہا ہے، کیونکہ اس خاندان میں سب ایک دوسرے سے ہی شادی کرتے ہیں، یعنی بہن بھائی ہی میاں بیوی ہیں، اسی طرح ماں باپ ہی بہن بھائی ہیں۔
اس خاندان کے افراد سے جب کبھی بات چیت بھی کی جائے تو یہ صرف کتے کی طرح بھونک کر جواب دیتے ہیں، یعنی انہیں بولنا تک آتا ہے۔
اس فیملی کو 2020 میں ایک ایک فلم میکر مارک لائتہ نے کھوجا تھا، جو کہ Whittakers Familyکے نام سے جانی جاتی ہے۔ ساتھ ہی فلم میکر نے اس بات کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے کہ اس فیملی میں موجود دماغی، اور جسمانی کمزوریاں بھائی بہن کے درمیان ہونے والی شادیوں کی وجہ سے ہوئی ہیں۔