2 لاکھ روپے کا 1 برگر۔۔ لاکھوں میں فروخت ہونے والا برگر کس شہر کا ہے اور اس میں ایسی کیا خاص بات ہے؟

image

امریکی ریاست پینسلوینیا کے شہر فلیڈیلفیا میں، سینٹر سٹی میں ایک نیا برگر پیش کیا جارہا ہے جو فلاڈیلفیا شہر کا سب سے مہنگا چیز برگر ہے اور شاید پورے امریکا کا ہی۔

یہ ایک ایسا برگر ہے جسے صرف امیر انسان ہی کھا سکتا ہے، کیونکہ ڈروری بیئر گارڈن (ہوٹل کا نام) میں نئے "گولڈ اسٹینڈرڈ برگر" کی قیمت 700 ڈالر ہے ۔ جارج سیوریس، جو اپنی بہن، واسیلیکی سیوریس بالس کے ساتھ ہوٹل کے مالک ہیں، نے ایک بیان میں کہا، ہم اپنے مہمانوں کو اپنے نئے مینو کے ساتھ کچھ حیرت انگیز، تخلیقی اور مزیدار ڈشز فراہم کرنے کے لیے پرجوش ہیں اور برگر دنیا بھر میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی کھانے کی اشیاء میں سے ایک ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ، مجھے اور میرے بھائی کو یہ مینو بنانے میں بہت مزہ آیا اور ہم سب کو خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں۔

گولڈ اسٹینڈرڈ برگر اتنا مہنگا کیوں ہے؟

اس برگر پر سونے کا ورق چڑھایا جاتا ہے، اس برگر کا نام ویگیو مِیٹ برگر ہے جس کو کیویر (مچھلی کے انڈوں کے اچار)، تازہ سیاہ ٹرفل، لوبسٹر فلیم بیڈ( ایک مخصوص طریقے سے بنایا گیا جھینگا) کے ساتھ پیش کیا جاتا اور اور اس کے اوپر آئرش پنیر اور شہد ڈالا ہوا ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ فرائز بھی شامل ہوتے ہیں۔

مالکان نے بتایا کہ، برگر میں ڈالے جانے والا 1 اونس "لوئس کوگناک" کی 1 بوتل کی قیمت تقریباً $5,000 ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts