پالتو جانور پالنا پوری دنیا میں عام سی بات ہے، کوئی کتّا پالتا تو کوئی بلیاں پالنے کا شوق رکھتا ہے لیکن دنیا میں ایسے لوگ بھی ہیں جو گھروں میں ببر شیر اور مگر مچھ جیسے خطرناک جانور پالنے کا شوق رکھتے ہیں اور کچھ لوگ تو خطرناک سانپوں کو بھی اپنے گھر کا حصہ بنالیتے ہیں، آج ہم ایک ایسی بچی کے بارے میں بات کرینگے جس نے انتہائی خطرناک مکڑیاں پاک رکھی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں ننھی سی بچی بغیر کسی خوف کے بڑی بڑی مکڑیوں سے کھیل رہی ہے اور اس کو کوئی ڈر محسوس نہیں ہورہاہے۔بہت سے لوگ اپنے گھروں میں خطرناک قسم کے درندہ صفت جانور بھی ساتھ رکھنے ہیں جن میں شیر، چیتا، اژدھے اور دیگر شامل ہیں۔
کمسن بچی مکڑیوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے انہیں اپنے ہاتھ میں اٹھا بھی لیتی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مکڑی رینگتے ہوئے بچی کی پشت پر بھی چلی جاتی ہے لیکن وہ اس سے ڈرنے کے بجائے کھیلنے میں مصروف رہتی ہے۔
ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور بچی کو ’بہادر‘ کا لقب دے رہے ہیں۔