بطخوں کی جان بچاتے ہوئے خود جان سے چلا گیا۔۔ بوڑھے شخص کا دل چھو لینے والا کارنامہ جس نے مرنے کے بعد بھی تعریف کرنے پر مجبور کردیا

image

جب ہم کسی سوپر ہیرو کا تصور کرتے ہیں تو ہمارے ذہنوں میں ایسا شخص آتا ہے جس نے ماسک پہنا ہو اور جو اڑنا جانتا ہوگا۔ لیکن حقیقت کی دنیا میں بسنے والے پیروز کو اچھے کاموں کے لئے ماسک یا جادوئی صلاحیتوں کی ضرورت نہیں ہوتی۔ ایسے ہی ایک ہیرو امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے ریوارا ہیں جنھوں نے چند بطخوں کی جان بچاتے بچاتے اپنی جان دے دی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایک مصروف سڑک سے گزرتے ہوئے ریوارا نے دیکھا کہ چند بطخیں سڑک پار کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ ریوارا بطخوں کو بحفاظت سڑک پار کرانے لگے اور اسی دوران ایک کار سے ان کی ٹکر ہوگئی اور ان کا انتقال ہوگیا۔

پولیس کے مطابق کار ایک نوعمر لڑکا چلا رہا تھا البتہ فی الحال اسے گرفتار نہیں کیا گیا۔ امریکہ میں لوگ ریوارا کے جذبے کو سراہ رہے ہیں اور بڑی تعداد میں ان کی یاد میں موم بتیاں روشن کررہے ہیں ساتھ ہی کھلونے بطخیں بھی یادگار کے طور پر رکھ رہے ہیں۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts