لڑکے کے چہرے پر غم اور اداسی تھی کیونکہ ۔۔ شادی سے بھاگنے پر لڑکی دولہا کے پیچھے بھاگی، اکیلی کیسے شوہر کو پکڑ کر واپس لائی؟

image

دنیا میں ہمیشہ سے یہی سنتے آئے ہیں کہ شادی کے دن دلہن گھر سے بھاگ گئی پر ایک ایسی لڑکی بھی دنیا میں ہے جس کے ڈر سے دولہا شادی سے پہلے بھاگ گیا اور دولہن اس کا پیچھے بھاگتی رہی ، آئیے دیکھتے ہیں پھر کیا ہوا؟

یہ انوکھا واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش کا ہے جہاں ہوا کچھ یوں کہ شادی سے کچھ دیر پہلے دولہا بھاگ گیا اور دوسری طرف دلہن ارمانوں سے تیار ہو کر گھر پر بیٹھی ہے۔ اس صورتحال میں یہ خبر لڑکی کے گھر پہنچی تو اس نے آگے پیچھے کچھ نہ دیکھا ۔ بس عروسی لباس میں دولہے کے پیچھے بھاگتی رہی۔

پھر بریلی شہر کی حدود سے باہر ایک پولیس اسٹیشن کے پاس جا کر لڑکے کو پکڑ ہی لیا جوکہ بس میں بیٹھ چکا تھا اور چاہتا تھا کہ شہر سے کہیں دور بھاگ جائے پر اس کوشش میں وہ بری طرح ناکام ہو گیا۔

آگے بڑھنے سے پہلے آپکو بتاتے چلیں کہ لڑکا لڑکا گزشتہ کئی سالوں سے ایک دوسرے کو جانتے تھے اور شادی کے وعدے بھی کر چکے تھے۔

مزید یہ کہ اب لڑکی زبردستی اپنے خوابوں کے دولہے کو لیے مندر میں داخل ہوئی اور سادگی سے شادی کر لی۔ اس موقعے پر لڑکے، لڑکی کے گھر والے اور قریبی رشتےدار موجود تھے۔ جبکہ سوشل میڈیا پر لوگ اس باہمت لڑکی کو سراہا رہے ہیں جس نے شادی کے لارے لگانے والے کو بھاگنے نہیں دیا۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts