آج کے جدید دور میں سیلفی لینا ایک عام فیشن بن چکا ہے، تفریحی مقام ہو یا کوئی تقریب لوگ سیلفی لینا بہت پسند کرتے ہیں کیونکہ ماضی کے مقابلے میں آج اپنی خوبصورت یادوں کو کیمرے کی آنکھ میں قید کرنا بہت آسان ہوچکا ہے لیکن آج ہم آپ کو کچھ ایسے مشہور مقامات کے بارے میں بتائیں گے جہاں سیلفی لینا جرم ہے اور آپ کی خوبصورت سی سیلفی آ پ کو مشکل میں بھی ڈال سکتی ہے۔
سعودی عرب
آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ حج و عمرہ کیلئے سعودیہ جانے والے زائرین مقدس مقامات پر عبادت کے بجائے سیلفی لینے میں مصروف نظر آتے تھے جس کی وجہ سے سعودی حکومت نے مکہ اور مدینہ میں مقدس مقامات پر سیلفی لینے پر پابندی عائد کردی ہے اور اب سیلفی لینے والوں کو جرمانہ بھی ہوسکتا ہے۔
اسپین
اسپین میں بل فائٹنگ ایک مشہور کھیل ہے اور بیلوں کی دوڑ کے مقابلے بھی اسپین کی پہچان ہیں لیکن بل ریس کے دوران اکثر سیلفی کی وجہ سے سیاح اور مقابلے میں شریک لوگوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ جاتی ہیں جس کی وجہ سے اسپین میں بیلوں کی دوڑ میں سیلفی پر پابندی ہے اور اگر آپ پھر بھی سیلفی لینا چاہیں تو نتائج کے ذمہ دار آپ خود ہونگے جبکہ جرمانہ اور جیل کی ہوا بھی کھانی پڑے گی۔
جاپان
پاکستان، بھارت اور دیگر کئی ممالک میں ریلوے ٹریکس پر سیلفی کا شوق کئی لوگوں کی جان لے چکا ہے اسی لئے مغربی جاپان میں ریلوے اسٹیشن پر سیلفی سیلفی لینے پر پابندی عائد ہے۔
یہاں اسٹک سے سیلفی لینے کی وجہ سے کئی بار بجلی کی تاروں سے کرنٹ لگنے کے واقعات بھی پیش آچکے ہیں جس کی وجہ سے حکومت پابندی پر سختی سے عمل کرواتی ہے اور خلاف ورزی کرنیوالوں کو سخت سزاء دی جاتی ہے۔
فرانس
یورپ کے خوبصورت ترین ملک فرانس میں ہر سال کروڑوں سیاح آتے ہیں اور فرانس کے ساحلوں پر خوبصورت وقت گزارتے ہیں۔ فرانسیسی حکومت نے سیاحوں کو پرسکون ماحول فراہم کرنے کیلئے گیروپے بیچ سیلفی لینے پر پابندی عائد کردی ہے اور پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ اور قید کی سزاء کے علاوہ آپ کو علاقہ بدر بھی کیا جاسکتا ہے۔
امریکا
انسانی حقوق اور آزادی اظہار کے علمبردار امریکا میں بھی لوگوں کو آزادی سے سیلفی لینے کی اجازت نہیں ہے۔ نیویارک کے چڑیا گھر اور سرکس میں شیر، ٹائیگر اور تیندوے کے ساتھ سیلفی لینا غیر قانونی ہے۔یہاں ٹائیگر سیلفی کی کوشش کرنے والوں کو جرمانہ دینا پڑسکتا ہے۔