“میں اس گھر میں 105 سالوں سے رہ رہی ہوں۔ یہاں اگر رات کے وقت بجلی نہ ہو تو بھی مجھے چیزیں تلاش کرنے میں کوئی پریشانی نہیں ہوتی کیوں گھر کا چپہ چپہ مجھے اچھی طرح یاد ہے“
105 سالہ ایلسی کی زندگی کسی حیرت کدے سے کم نہیں۔ ایلسی یورپ میں بارکر اسٹریٹ کے گھر میں پچھلے 105سالوں سے رہ رہی ہیں۔
ایسلی ایلکاک کہتی ہیں کہ وہ دوسری جنگ عظیم کے فوراً بعد پیدا ہوئیں اور اسی گھر میں تقریباً ایک صدی پہلے آنکھ کھولی جہاں وہ ابھی رہتی ہیں۔ یہ ان کے والد کا گھر تھا جو بعد میں انھوں نے خرید لیا
ایلسی کے 2 بچے اور 6 پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیوں کے علاوہ 14 پڑپوتے پڑپوتیاں اور پھر پڑ پڑ پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں ہیں۔
ایلسی کہتی ہیں انہیں اپنے گھر کے ہر کونے سے لگاؤ ہے یہی وجہ ہے کہ ایک لمبی عمر گزارنے کے باوجود وہ آج بھی اسی گھر میں ہیں اور اسی گھر سے دنیا سے رخصت ہونا چاہتی ہیں البتہ اگلے مہینے ان کی سالگرہ ہے جو وہ اپنے پیارے گھر میں دھوم دھام سے منائیں گی۔