ماں باپ بچوں کیلئے درخت کی طرح ہوتے ہیں جن کے سائے سے اولاد ہمیشہ فیض یاب ہوتی ہے۔ لیکن ایک بیٹی ایسی بھی ہے جو اپنے ماں باپ کی ملازمت کرتی ہے اور اس کام کے والدین سے لاکھوں روپے بھی ماہانہ معاوضہ لیتی ہے۔
یہ عجیب و غریب لڑکی کوئی اور نہیں بلکہ پاکستان کے قربی دوست چین کی ایک شہری ہے جس کا نام نیان اور عمر 40 سال ہے۔ جوکہ گزشتہ 15 سالوں سے ایک کمپنی میں نوکری کر رہی تھی پر اب 2022 سے دن بھر کام میں مصروف رہتی جس سے وہ تناؤ کا شکار ہونے لگی اور ذہنی صحت بھی بگڑنے لگی۔ ایسے میں والدین مد کو سامنے آئے۔
اور لاڈلی بیٹی سے کہہ ڈالا کہ تم یہ نوکری چھوڑ کیوں نہیں دیتی، ہم تمہیں مالی طور پر سپورٹ کریں گے۔ یہ سن کر اسے اچھا لگا تو نیان نے نوکری چھوڑ دی جس کے والدین اسے ماہانہ 4000 روپے دینے لگے، یہ رقم پاکستانی روپوں میں 1 لاکھ 61 ہزار سے بھی زائد بنتی ہے۔
یوں یہ والدین کیلئے نوکری کرنے لگی صبح ان کے ساتھ بازار چلی جاتی، گھر کا ضروری سامان خریدتی پھر شام کا کھانا تیار کرتی یہی نہیں اگر ضرورت محسوس کرتی تو انہیں سیرو تفریح کیلئے لے جاتی اس کے علاوہ ان کے ساتھ ڈانس بھی کرتی تاکہ یہ عمر کے اس حصے میں مکمل فٹ رہیں؟
لیکن یاد رہے کہ والدین نے اپنی بیٹی سے یہ بھی کہہ رکھا ہے کہ تم پر کوئی زور زبردستی نہیں اگر دوبارہ کوئی اچھی نوکری ملے تو تم کر سکتی ہو ورنہ ہم ہمیشہ تمہارے لیے حاضر ہیں۔