خیبر پختونخوا، پنجاب میں بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان

image

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں مطلع جزوی طور پرابرآلود رہے گا۔

خیبر پختونخوا، پنجاب میں بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

کشمیراورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھاربارش جبکہ اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر ژالہ باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خطہ پوٹھوہار، مری، گلیات،گو جرانوالہ،حافظ آباد، منڈی بہاولدین میں بارش کا امکان ہے۔

سیا لکو ٹ،گجرات، نارو وال، لاہور،شیخو پورہ، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد اورکوہاٹ میں بارش اورژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش برسے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.