مظاہرین غیر مسلح تھے ،سیاسی لوگ تو آگ لگا ہی نہیں سکتے، اعتزازاحسن

image

نامور وکیل اور سینئر سیاستدان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ اپیل کا حق تو ہونا چاہئے مگر اس طریقے پر اعتراض ہے ۔

ہم نیوز کے پروگرام پاور پالیٹکس ود عادل عباسی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین نے لاکھوں لوگوں کیلئے حق دیا ہے،

کیا آئینی ترمیم کے بغیر جو حقوق دیئے ہیں وہ واپس لئے جا سکتے ہیں۔

یہ قانون یقینا چیلنج ہو سکتا ہے،اگر آئین میں ترمیم کر دی تو پھر ٹھیک ہو گا ،پہلے فیصلہ کرنا ہوگا یہ قانون ہے بھی یا نہیں ، شاید یہ قاضی فائز عیسیٰ کے دور میں چلا جائے ۔

آئین سے تصادم اور آئین سے اعتراف کرنے پر اترے ہوئے ہیں ، میاں صاحب کی نا اہلی یا اہلیت سے الیکشن پر کوئی فرق نہیں پڑے گا ،سرکار کے پیسوں پر اشتہارات چلائے جا رہے ہیں ۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ مظاہرین غیر مسلح تھے،کوئی پولیس نہیں آئی، کوئی رکاوٹ نہیں تھی،کیا یہ آئی جی کی غفلت نہیں ؟ اس کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔

سیاسی لوگ تو آگ لگا ہی نہیں سکتے،پانچ ، چھ ہزار غریب افراد کو پکڑا ہوا ہے۔

سیاسی رہنماوں کوکہتےہیں پریس کانفرنس کریں پی ٹی آئی چھوڑیں اورچلےجائیں، یہ جتنی بھی عمران خان کیخلاف بات کرتے ہیں اس سے پاپولیرٹی بڑھتی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.