مشہور فرانسیسی فٹبالر پاکستان میں کیا کر رہا ہے؟ وائرل ویڈیو نے پاکستانی عوام کو حیرت میں ڈال دیا

image

فٹبال ایک ایسا کھیل ہے جسے دنیا بھر میں بہت شوق سے دیکھا اور پسند کیا جاتا ہے، اور ان فٹبالرز کے لاکھوں کروڑوں فینز بھی ہیں۔ انہی میں سے ایک فرانس کے اسٹار پلیئر کِلیان ایمباپے ہیں جنہوں نے فیفا ورلڈ کپ میں شاندار پرفارمنس دی تھی۔

اور اب کِلیان ایمباپے، فیفا ورلڈکپ کے بعد ایک بار پھر پاکستانیوں کی توجہ کا مرکز ہیں، لیکن اسکی وجہ کیا ہے؟

اس کی وجہ ایمباپے کا پاکستانی ہمشکل ہے۔ جی ہاں! سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں فرانسیسی فٹبالر سے مشابہت رکھنے والا ایک پاکستانی شخص نظر آرہا ہے۔

اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں "ایمباپے پاکستان میں" لکھا گیا ہے۔

اس ویڈیو کو اب تک اسے 10 لاکھ سے زیادہ لائکس اور 10 ملین ویوز مل چکے ہیں۔ اسے کچھ ہفتے پہلے سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا تھا۔

اس وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے شخص کی کِلیان ایمباپے سے مشابہت دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے اور خود کو ویڈیو پر تبصرے کرنے سے نہ روک سکے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts